Health

لیموں کے طبی فوائد،اور لیموں کا استعمال،Benefits of Lemon

 لیموں کے طبی فوائد،اور لیموں کا استعمال

لیموں دیکھنے میں تو بہت چھوٹا اور عام سا پھل لگتا ہے لیکن یہ اپنے اندر بہت سے وٹامنز سموۓ ہوۓ ہے ۔ بالخوص لیمن وٹامن سی کا تو بھرپور خزانہ ہے۔

 ہمارے جسم کی بقا اور سلامتی مختلف وٹامنز پر منحصر ہے۔ جب جسم میں وٹامنز کی ہوتی ہے تو پھر انسانی جسم مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔ 

Benefits of Lemon
Benefits of Lemon

جسم میں وٹامن سی (C) کی کمی کی نشانیاں اور علامات:

1-اکثر بیمار ہونا

2-وزن کا بڑھنا

3-آئرن کی کمی 

4-کمزور اور بھربھرے ناخنوں کا

5-معمول سے زیادہ تھکاوٹ کا طاری ہونا

6-جوڑوں کی تکلیف اور سوجن کا ہونا

7-زخم کا جلد نہ بھرنا

8-جلد کا آسانی سے چھل جانا

9-دانتوں کا خراب ہونا

10-مسوڑوں سے خون کا نکلنا

11-بالوں کا کمزور ہوجانا

12-بے وقت جھریوں کا ظاہر ہونا

لیموں میں پاۓ جانے والے اجزاء:

1-لیموں کی کیمیائی تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس میں:

2-وٹامن سی (C) تیس ملی گرام 

3-کیلشیم بیس گرام 

4-فاسفورس چودہ ملی گرام

5-حرارے بیس گرام

6-ان اجزاء کے علاوہ لیموں میں "سٹرک ایسڈ" جس مقدار میں پایا جاتا ہے اتنا کسی اور پھل میں نہیں پایا جاتا ہے۔

✊ دور حاضر میں فساد خون کے مریضوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے ۔ نوجوان لڑکے یا لڑکیاں وہ اپنے چہرے سے داغ ، دھبوں کو دور کرنے کے لیے کئی قسم کی کریمیں استعمال میں لاتے ہیں۔ لیکن قدرت نے اس چھوٹے سے پھل میں رنگ کاٹنے ، دھبے ، مٹانے اورجلد کو نکھارنے کے لیے اثرات رکھے ہیں۔

لیموں میں مصفی خون ہونے کے ساتھ ساتھ قاتل جراثیم بھی ہے۔ یہ تیزابی مادوں کو ختم کرتا ہے اور صفراوی امراض کا مفید علاج ہے۔ یہ ملیریا اور بخار کی شدت میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

لیموں کے طبی فوائد:

1-جگر اور تلی کے مرض کے لیے لیموں کے ٹکڑے کر کے نمک چھڑک کر اور تھوڑا سا گرم کر کے دن میں کئی مرتبہ چوسنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

2-ہیضہ میں لیموں کے رس میں منقی تر کر کے رکھیں اور ہر گھنٹہ بعد ایک منقی مریض کو کھلاتے رہیں ، اور ساتھ رس بھی پلاتے رہیں۔

3-لیموں کے رس میں نمک یا شکر ملا کر پینے سے جسم میں تیزی آتی ہے۔

4-بال لمبے اور چمک دار بنانے کے لیے لیموں کے رس میں سفوف آملہ ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگانے سے بال مضبوط اور چمک دار ہوتے ہیں۔

5-لیموں کے عام استعمال سے بھوک میں اضافہ ، فساد خون کے امراض، مسوڑھوں کی سوجن ، بد ہضمی ، گردوں اور تلی کے امراض میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ 

6-لیموں میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے یہ دودھ پلانے والی عورتوں کے لیے اور حاملہ خواتیں کے لیے بہترین زود ہضم غذاء ہے۔بڑھتے اور پروان چڑھتے ہوۓبچوں کو عمر کے مطابق پانچ سے سات قطرے لیموں کے رس کے استعمال سے ہڈیاں مظبوط ہوتی ہیں اور کیلشیم کی ضروری مقدار فراہم کرتا ہے۔ اور پیٹ کو ہلکا کر کے تیزی پیدا کرتا ہے اگر اسے آدھے یا ایک چمچ شہد میں ملا کر استعمال کیا جاۓ تو بچے موٹے تازے اور دستوں سے محفوظ رہتے ہیں اور آسانی سے دانت نکال لیتے ہیں۔

7-لیموں کی خوشبو سے ہر قسم کی بو حتی کہ مچھلی کی بو بھی اس کے رس سے دور ہوجاتی ہے۔

8-لیموں کے خشک تین گرام چھلکے اور تین عدد بڑی الائچی کو ڈیڑھ  پاؤ پانی میں جوش دے کر مٹھا ملا کر گھونٹ پینے سے پیٹ درد دور ہوجاتا ہے۔

9-لیموں کے بیج پیس کر رتی بھر انار کے پانی میں یا شربت میں ملا کر دوتین مرتبہ چاٹنے سے قے آنا بند ہوجاتی ہے۔

لیموں کا چورن:

لیموں کے ایک لیٹر پانی میں سونٹھ ، دانہ الائچی کلاں ، پوست آملہ ، زیرہ سفید، دودھ ساٹھ گرام ڈال کر برتن کو ڈھک کر پھر پانی خشک ہونے پر دھوپ میں سکھا کر پھر چھان کر شیشی میں بھر لیں۔ یہ پیٹ کے لیے عمدہ چورن ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments