منہ میں گرم چیز ڈل جانے کی صورت میں کیا کیا جاۓ؟
Burning of the mouth with hot coffee and tea
بعض اوقات بے خیالی کی وجہ سے کوئی گرم چیز منہ میں ڈالنے یا گرم مشروب چاۓ ، کافی وغیرہ پینے سے منہ میں جلن ہوتی ہے اوراس میں چھالا بن جاتا ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے ۔ اس حوالے سے ابتدائی طبی امداد کے چند ایک طریقے ہیں جن کو مد نظر رکھنا چاہیۓ۔
چینی-Sugar
فوری طور پر تھوڑی سی چینی زبان پر رکھ کر چوسیں۔
ٹھنڈی چیز-Anything cool or Ice cream etc
برف یا کوئی اور ٹھنڈی چیز منہ میں رکھ لیں۔
ایلویرا-Aloes
ایلویرا نامی پودے کا رس جلے ہو حصء پر لگائیں۔
شہد-Honey
جلی ہوئی زبان کے علاج کے لیے شہد بھی مفید ۔ شہد اینٹی سیپٹک ( Antiseptic) خصوصیات کی بدولت زبان پر چھالا نہیں بنتا۔ ایک چمچ شہد لے کر اسے منہ میں گمائیں اور چند منٹ بعد پانی پئ لیں ، دن میں دوسے تین بار ایسا کرنے سے زبان کو سکون میلے گا ۔
دہی-Yogurt
دہی کے استعمال سے بھی جلے ہوۓ حصے کو آرام ملے گا ۔
وٹامن ای-Vitamin-E
Vitamin-E کے کیپسول کو کھول کر منہ میں رکھنے سے چھالا نہیں بنے گا اور درد بھی جلد ٹھیک ہوجاۓگا۔
منہ کے ذریعے سانس-Fresh Air
ناک کی بجاۓ منہ سے سانس لینے سے ہوا منہ کے راستے سے داخل ہوتی ہے اور منہ کی جلن میں آرام محسوس ہوتا ہے ۔
نوٹ: تمام دوائیں اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے ہی استعمال کرنی چاہیۓ۔
0 Comments