قبل از وقت بڑھاپے کی وجہ (براہ راست سورج کی شعائیں)
انسانی جلد ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی، اس پر بچپن ، جوانی اور بڑھاپے کے اثرات مرتب ہوتے رہتے ہیں۔ عام طور پر چالیس سال کے بعد چہرے ، ہاتھ اور پاؤں کی جلد پر جھریاں پڑنا فطرتی عمل ہے۔ تاہم بعض اوقات یہ جھریاں جوانی ہی میں ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں جس کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں کئ ایسی وجوہات ہیں جن پر قابو پانا ہمارے اپنے ہی بس میں ہوتا ہے۔
مثلا:
سورج کی براہ راست شعاؤں سے محفوظ رہنا ۔ حالانکہ مغربی ممالک میں دھوپ کے ذریعے جلد کی رنگت گہری کی جاتی ہے یہ عمل طب کی اصطلاح میں tanned skin کہلاتا ہے ۔ تاہم تحقیق سے ثابت ہو چکا کہ براہراست سورچ کی شعاؤں میں اکثر رہنا ایسے اثرات ظاہر کرتا ہے ۔
عام طور پر چالیس سال کی عمر کے بعد ہی جلد پر دھوپ کے ضمنی اثرات ظاہر ہوتے ہیں ، لیکن براہراست سورج کی شعاؤں میں رہنے کی وجہ سے یہ اثرات پندرہ سال ہی کی عمر میں ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ اصل میں سورج کی شعاؤں میں الڑا وائلٹ اے ، الٹرا وائلٹ بی اور انفراریڈ ریز بہت ہی نقصان دہ شعائیں ہیں جو جلد کی ساخت متاثر کر دیتی ہیں۔
یاد رکھیۓ چہرے پر بڑھاپے کی علامات اسی فیصد سورج کی براہ راست شعاؤں سے ہی پیدا ہوتی ہیں ۔ ان علامات میں چہرے کی رنگت اور جلد پر کالے دھبے، اور چہرے کی جلد کا گلابی پن ختم ہونا اور باریک باریک خون کی نالیاں نمایاں ہونا اور جلد خشک ہونا شامل ہے۔ لہذا کوشش کریں کہ ذیادہ دیر سورچ کی شعاؤں میں نہ رکیں۔
ذہنی تناؤ ، نیند کی کمی ، چینی کا زیادہ استعمال ، غیر معیاری غذا ، ماحولیاتی آلودگی ، اور سگریٹ نوشی جیسے کئ عوامل قبل از وقت بڑھاپے اور چہرے پر جھریوں پڑنے یاسبب بنتے ہیں۔
حفاظتی تدابیر:
خصوصا چہرے کے جلد کی حفاظت اور قدرتی تروتازگی برقرار رکھنے کے لیے اور قبل از وقت بڑھاپے کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے جسم پر روزانہ سن بلاکس کا استعمال کریں۔
متوازن غذا کے ساتھ سبزیوں کا استعمال بڑھائیں ، کیونکہ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور غذائی اجزاء چہرے کی جھریاں ظاہر نہیں ہونے دیتے۔ اور ورزش کو اپنا معمول بنالیں۔اس طرح جلد ڈھلکنے سے محفوظ رہتی ہے اصل میں ورزش کے ذریعے جسم میں خون زیادہ حرکت کرتا ہے اور قوت مدافعت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ نتیجتاً جلد تروتازہ نظر آنے لگتی ہے۔موجودہ دور میں چہرے کو بڑھاپے کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے کئی جدید طریقے مستعمل ہیں۔
مثلا:
Botox , (Dermal Fillers), Laser Resurfacing, Chemical peels, Dermabrasion وغیرہ۔
تاہم ان سب کے اثرات صرف چھ سے آٹھ ماہ تک برقرار رہتے ہیں، اس کے بعد دوبار علاج کروانا پڑتا ہے۔
0 Comments